Citizen Fourm

ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی اور سٹیزن فورم جہلم کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے نادار طلباء کو موسم سرما کی آمد کے موقع پر سکول یونیفارم کے جرسیان گفٹ کی گئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹیزن فروم جہلم کے چیئر مین ڈاکٹر محمد رشید نے طلبا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو تما م شعبہ ہائے زندگی پر فوقیت ہے کیونکہ تعلیم ہی انسان کی تربیت اور ترقی کا پہلا زینہ ہے ، معا شرتی نظم وضبط میں تعلیم ہی بنیادی کردار ادا کرتی ہے ، اسلئے طالب علموں کو چاہیئے کہ وہ وقت کو ضائع کرنے کی بجائے تعلیم حاصل کرنے پر پوری طرح توجہ دیں ، ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ساجد مودی نے کہا کہ تعلیم کی افادیت اسوقت ہوتی ہے جب معلم سمجھا کر پڑھائے اور طالب علم سمجھ کر پڑھے اور امتحانات کو طالب کی سمجھ اور علمی صلاحیت کی جانچ بنایا جائے ۔اس موقع پر نومنتخب کونسلر ملک انعام ،ظہیر خان ،حاجی عزیز احمد چوہدری ، میڈیا ون کے صدر مصطفےٰ بٹ بھی موجود تھے ہیڈ ماسٹر رفعت محمود نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں محنت اور لگن سے تعلیم حاسل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ تعلیم سے منسلک تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں اسلئے اب یہ طالب علموں کا فرض بنتا ہے کہ وہ علم کے میدان میں بڑھ چڑھ کر کامیابیاں حاصل کریں اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں 

No comments:

Post a Comment