1 Dec 2015

آئیسکو اپنے لائن لاسز پورا کرنے کیلئے صارفین ناروا اور ناقابل برداشت بوجھ ڈالتی جارہی ہے، ) سٹیزن اور کنزیومر فورم

جہلم (ساجد مودی) سٹیزن فورم اور کنزیومر فورم جہلم نے صارفین کوکئی ماہ سے متواتردو تین گنا اضافی بجلی کے بل بھیجے جانے پر ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو اپنے لائن لاسز پورا کرنے کیلئے صارفین ناروا اور ناقابل برداشت بوجھ ڈالتی جارہی ہے لیکن حکومتی سطح پر کوئی بھی اس کا نوٹس نہیں لے رہا ۔ عملہ کی ہڑتال کا عذر رکھ کر صارفین کو پھر بغیر ریڈنگ کے من مانے بل بھیج کر صارفین کی جیب پر ایک بار پھر ڈاکہ ڈال دیا گیا ہے ، حالانکہ گذشتہ دو ماہ میں شامل کی گئی اضافی ریڈنگ بھی پوری نہیں ہو پائی کہ رواں ماہ میں مزید اضافی یونٹس ڈال دیئے گئے ہیں اس طرح ہر صارف تقریباً تین سو سے زائد اضافی یونٹس کی دو گنا قیمت کے ساتھ ایڈاونس ادائیگی کر چکا ہے ۔ سٹیزن فورم اور کنزیومر فورم نے کہا ہے کہ معاشی طور پر دبے ہوئے صارفین کے ساتھ ہونے والی یہ ناانصافی انتہائی المناک ہے کہ انہیں غلط بلوں کی ادائیگی پر مجبور کیا جارہا ہے اور انہیں اپنے بلوں کی درستگی کے لئے اپنی مزدوری چھوڑ کر کئی کئی دن واپڈا کے دفتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے صارفین کی حالت اس سے بھی بری ہے کہ ان کاکوئی پرسان حال نہیں، سٹیزن فورم اور کنزیومر فورم نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ کنزیومر کورٹس کو صرف اشیائے خوردنی تک محدود رکھا جاتا ہے 

No comments:

Post a Comment