جہلم (ساجد مودی) گھریلو خواتین ورکرزکے عالمی دن کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گھر پر کام کرنے والی خواتین کو بھی مزدوروں کے قوانین کے مطابق سہولیات اور اجرت ملنی چایئے اور اس کے لئے موئثر قانون سازی کی جانی چاہیئے،الفلاح کیمونٹی سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار کے مینجر بلال کوثرنے کہا کہ گھریلو خواتین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ کیمونٹی کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا چاہیئے حکومت کی سطح پر خواتین کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے فنی تربیت کے ادارے قائم کئے گئے ہیں جنہیں جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایاجاتا ہے ،گھریلو سطح پر تیار کردہ اشیاء کی مناسب اجرت کیلئے فروخت کنندگا ن کو زائدمنافع رکھنے کی بجائے تیارکنندگان کو بہتر اجرت دینی چاہیئے مقررین جن میں ایچ این پی کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ساجد مودی ، شازیہ نیر ،سٹیزن فورم کے چیئر مین ڈاکٹر محمد رشید ، جہلم پریس کلب کے صدر ڈاکٹر مظہر اقبال ،شاہدہ شاہ ، صباحت رضوی ، سی ڈی سی کونسل کے صدر ڈاکٹر اسد مرزا ، صوفی محمد عزیز ، حکیم انوار قریشی ، محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم کے آفیسرنثار نقوی نے کہا کہ موٗثر قانون سازی نہ ہونے اور گھریلو خواتین کو مزدور کی حیثیت نہ دینے سے گھر پر کام کرنے والی خواتین کو انکی تیار کردہ اشیاء کی مناسب اجرت نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے وہ معاشی مسائل کے ساتھ ساتھ صحت کے مسائل ہیں انہیں حکومت کی سطح پر انشورنس کے ذریعہ تحفظ اورصحت کارڈ کے ذریعہ مفت علاج کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے ، حالانکہ یہ مزودر خواتین گھریلو صنعت کا حصہ ہیں حکومت کو چاہئے کہ انہیں محکمہ لیبر کے تحت رجسٹر کرے اور انہیں ملکی قوانین کے تحت مزدور وں کے حقوق دے ڈسپلے سنٹروں کے ذریعہ انہیں انکی تیار کردہ مصنوعات پر بہتر اجرت دلائی جا سکتی ہے، اس موقع پرساجد مودی نے بتایا کہ ایچ این پی کے تحت گھریلو خواتین ورکرز کی رجسٹریشن اور انکے مسائل بالخصوص طبی سہولیات سے متعلق پورے پاکستان میں سروے کیاجارہا ہے ، جہلم میں بھی اس پر کام شروع ہے ۔
1 Dec 2015
گھریلو خواتین ورکرزکو پاکستانی معیشت اور صنعت کا ایک اہم حصہ ہیں،ڈسٹرکٹ ایکشن کمیٹی
جہلم (ساجد مودی)ڈسٹرکٹ ایکشن کمیٹی جہلم ہوم نیٹ پاکستان نے اپنے ماہانہ اجلاس میں گھریلو خواتین ورکرزکو پاکستانی معیشت اور صنعت کا ایک اہم حصہ قرار دیتے ہوئے انہیں اجرت اور صحت کے حاولے سے مزدوروں کے قوانین کے مطابق سہولیات دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس کیلئے موئثر قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا ہے المرکز کونسل میں ممبران اور گھریلو خواتین ورکرز کو ہوم نیٹ پاکستان کی مہم سے آگاہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ساجد مودی نے بتایا کہ اپنے معاشی مسائل کی بنا پر گھریلو خواتین اپنے گھروں میں کم جگہ اور مناسب ماحول نہ ہونے کے باوجود اپنے گھریلو روزمرہ کاموں کے علاوہ اوسطاً 5سے6 گھنٹے مشقت کرتی ہیں اور فی کس شرح آمدن میں اضافہ کا موجب بنتی ہیں لیکن ابھی تک انہیں باضابطہ مزدور قرار نہیں دیا گیا اور انہیں حکومتی سطح پر کوئی سہولیات دستیاب نہیں جسکی بنا پر یہ اور انکے بچے متعدد مسائل کا شکار ہیں ، ہوم نیٹ پاکستان کی یہ کوشش ہے کہ ان خواتین ہوم بیسڈ ورکرزکے ابتدائی طور پر کم از کم صحت ، مناسب اجرت اور تحفظ کے مسائل حل کئے جاسکیں اجلاس میں مہمان شریک ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پنجاب کے پرنسپل طاہر اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سطح پر خواتین کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے فنی تربیت کے ادارے جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرہرے ہیں لیکن ان تربیت یافتہ خواتین کو روزگار فراہم کرنے کیلئے وسائل دستیاب نہیں اس کیلئے کمیونٹی کو حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیئے تاکہ ،گھریلو صنعت کو فروغ دیا جاسکے انہوں نے اس سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا ، دیگر ممبران سٹیزن فورم کے چیئر مین ڈاکٹر محمد رشید ، جہلم پریس کلب کے صدر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر ، صباحت رضوی ، سی ڈی سی کونسل کے صدر ڈاکٹر اسد مرزا ،جہلم ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر چوہدری عزیز احمد ، وی ٹی آئی کی خاتون انسٹرکٹر عطرت زہرہ ، المرکز کونسل کے صدرڈاکٹر اسد مرزا ، ہومیو ڈاکٹر خدیجۃ الکبراء ،ایجوکیٹر ز یونین کے چیئرمین اشفاق حیدر ،ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری عابد مرزا ، سی ڈی سی کی ووکیشنل ٹرینر عظمیٰ اکبر میڈیا ون کے صدر غلام مصطفٰے بٹ نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہ ان گھریلو خواتین کی رجسٹریشن کا کام جلد مکمل کیا جائے اور حکومت کے علاوہ مقامی سطح پر کمیونٹی کے تعاون سے ان خواتین کو تربیت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کئے جانے کی موئثر کوشش کی جانی چاہیئے اس سلسلہ میں پہلے گھریلو خواتین ورکرز کا کنونشن اور بعد ازاں سال میں دو نمائشیں اور تین سیمنار یا تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا جبکہ جہلم ڈسپلے سنٹر اور انڈسٹریل ہوم جہاں خواتین ورکرز کام کرسکیں قائم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ۔
آئیسکو اپنے لائن لاسز پورا کرنے کیلئے صارفین ناروا اور ناقابل برداشت بوجھ ڈالتی جارہی ہے، ) سٹیزن اور کنزیومر فورم
جہلم (ساجد مودی) سٹیزن فورم اور کنزیومر فورم جہلم نے صارفین کوکئی ماہ سے متواتردو تین گنا اضافی بجلی کے بل بھیجے جانے پر ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئیسکو اپنے لائن لاسز پورا کرنے کیلئے صارفین ناروا اور ناقابل برداشت بوجھ ڈالتی جارہی ہے لیکن حکومتی سطح پر کوئی بھی اس کا نوٹس نہیں لے رہا ۔ عملہ کی ہڑتال کا عذر رکھ کر صارفین کو پھر بغیر ریڈنگ کے من مانے بل بھیج کر صارفین کی جیب پر ایک بار پھر ڈاکہ ڈال دیا گیا ہے ، حالانکہ گذشتہ دو ماہ میں شامل کی گئی اضافی ریڈنگ بھی پوری نہیں ہو پائی کہ رواں ماہ میں مزید اضافی یونٹس ڈال دیئے گئے ہیں اس طرح ہر صارف تقریباً تین سو سے زائد اضافی یونٹس کی دو گنا قیمت کے ساتھ ایڈاونس ادائیگی کر چکا ہے ۔ سٹیزن فورم اور کنزیومر فورم نے کہا ہے کہ معاشی طور پر دبے ہوئے صارفین کے ساتھ ہونے والی یہ ناانصافی انتہائی المناک ہے کہ انہیں غلط بلوں کی ادائیگی پر مجبور کیا جارہا ہے اور انہیں اپنے بلوں کی درستگی کے لئے اپنی مزدوری چھوڑ کر کئی کئی دن واپڈا کے دفتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں جبکہ دیہی علاقوں کے صارفین کی حالت اس سے بھی بری ہے کہ ان کاکوئی پرسان حال نہیں، سٹیزن فورم اور کنزیومر فورم نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ کنزیومر کورٹس کو صرف اشیائے خوردنی تک محدود رکھا جاتا ہے
26 Nov 2015
ذہنی معذور گان کے نادار طلباء کو موسم سرما کی آمد کے موقع پر سکول یونیفارم کے جرسیان گفٹ کی گئیں
جہلم(ساجد مودی)ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی اور سٹیزن فورم جہلم کی جانب سے القاسم انسٹی ٹیوٹ برائے ذہنی معذور گان کے نادار طلباء کو موسم سرما کی آمد کے موقع پر سکول یونیفارم کے جرسیان گفٹ کی گئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹیزن فروم جہلم کے چیئر مین ڈاکٹر محمد رشید نے ادارہ کی خدمات پر روشی ڈالتے ہوئے بتایاکہ30سال سے یہ ادارہ ذہنی معذور بچوں کی تربیت اور انہیں معاشرہ کا کارآمد فرد بنانے کی کوشش میں مصروف ہے اور اس ادارہ سے وابستہ افراد رضاکارانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، انسٹی ٹیوٹکی پرنسپل عقیلہ اشفاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ا دارہ کے بچوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ اولمپک مقابلوں میں سونے چاندی اور کانسی کے تمغے متعدد بار جیت کر ملک اور جہلم کا روشن کیا ہے ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ساجد مودی ،نومنتخب کونسلر ملک انعام ،ظہیر خان ،حاجی عزیز احمد چوہدری ، میڈیا ون کے صدر مصطفےٰ بٹ پریس کلب جہلم کے صدر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر اپنے خطاب میں ادارہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی اللہ داد انصاری، ڈاکٹر میجر محمد یوسف اور بیگم ساجدہ احمد نے جس عظیم مشن کا آغاز آج سے تیس قبل کیا تھا اس کو اسکے دیگر ممبران خاص طور پر اساتذہ بڑی محنت سے جاری رکھے ہوئے ہیں خاس طور پر اس کی پرنسپل مسز عقیلہ اشفاق جو شروع سے اس ادارہ سے وابستہ رہ کر ذہنی معذور بچوں کو ایک کارآمد شہری بنانے کی عظیم خدمت سرانجام دے رہی ہیں ، ملک انعام نے اس موقع پر اپنی طرف سے 20ہزار روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ۔القاسم انسٹی ٹیوٹ کے صدرملک اصغر ایڈوکیٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ادارہ پہلے ہی مخیر حضرات کے تعاون سے چل رہا ہے لیکن پھر بھی دیگر حضرات کو اپنی خدمات ادارہ کیلئے وقف کرنا چاہیءں تاکہ ذہنی معذور ان بچوں کی تربیت کو جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے اور کم عرصہ میں ان کی تربیت کو مکمل کرکے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکے ۔
22 Nov 2015
ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی اور سٹیزن فورم جہلم کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے نادار طلباء کو موسم سرما کی آمد کے موقع پر سکول یونیفارم کے جرسیان گفٹ کی گئیں
ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی اور سٹیزن فورم جہلم کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کے نادار طلباء کو موسم سرما کی آمد کے موقع پر سکول یونیفارم کے جرسیان گفٹ کی گئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹیزن فروم جہلم کے چیئر مین ڈاکٹر محمد رشید نے طلبا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو تما م شعبہ ہائے زندگی پر فوقیت ہے کیونکہ تعلیم ہی انسان کی تربیت اور ترقی کا پہلا زینہ ہے ، معا شرتی نظم وضبط میں تعلیم ہی بنیادی کردار ادا کرتی ہے ، اسلئے طالب علموں کو چاہیئے کہ وہ وقت کو ضائع کرنے کی بجائے تعلیم حاصل کرنے پر پوری طرح توجہ دیں ، ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ساجد مودی نے کہا کہ تعلیم کی افادیت اسوقت ہوتی ہے جب معلم سمجھا کر پڑھائے اور طالب علم سمجھ کر پڑھے اور امتحانات کو طالب کی سمجھ اور علمی صلاحیت کی جانچ بنایا جائے ۔اس موقع پر نومنتخب کونسلر ملک انعام ،ظہیر خان ،حاجی عزیز احمد چوہدری ، میڈیا ون کے صدر مصطفےٰ بٹ بھی موجود تھے ہیڈ ماسٹر رفعت محمود نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں محنت اور لگن سے تعلیم حاسل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ تعلیم سے منسلک تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں اسلئے اب یہ طالب علموں کا فرض بنتا ہے کہ وہ علم کے میدان میں بڑھ چڑھ کر کامیابیاں حاصل کریں اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں
Subscribe to:
Posts (Atom)